Home Uncategorized انڈونیشیا میں اژدھا خاتون کو نگل گیا

انڈونیشیا میں اژدھا خاتون کو نگل گیا

Share
Share

جکارتا: انڈونیشیا میں ایک عظیم الجثہ اژدھے میں کسی انسان کی موجودگی کے شک میں جب پیٹ چاک کیا گیا تو اس میں سے لاپتا خاتون کی لاش ملی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اژدھے سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت 48 سالہ فریدہ کے نام سے ہوئی جو بازار میں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرکے گھر کے اخراجات میں اپنے شوہر کا ہاتھ بٹاتی تھی۔

3 روز قبل فریدہ کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کے لیے اپنے گاؤں جو ایک جنگل کے قریب واقع ہے، سے بازار گئی تھی لیکن نہ تو وہ مارکیٹ پہنچی اور نہ ہی واپس گھر لوٹی۔
شوہر نے تھانے میں رپورٹ میں درج کرائی اور اہل محلہ کے ساتھ اہلیہ کو ڈھونڈنے لگا لیکن فریدہ کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

دو روز بعد گاؤں والوں کو ایک اژدھا نظر آیا جس کا پیٹ معمول سے زیادہ پھولا ہوا تھا۔ فریدہ کے شوہر اور اہل خانہ کو شک ہوا کہ شاید اژدھے نے نگل لیا ہو۔

گاؤں والوں کی مدد سے اژدھے کو پکڑ کو اس کا پیٹ چاک کیا گیا تو سب سے پہلے فریدہ کا سر نظر آیا۔ اژدھے کے پیٹ سے فریدہ کو مردہ حالت میں نکال کر اس کی تدفین کردی گئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اژدھے نے پہلے فریدہ کو پاؤں پر ڈسا اور جب وہ گر گئی تو اس سے لپیٹ کر اپنے شکنجے میں جکڑ لیا۔ جس سے خاتون کا دم گھٹ گیا اور وہ مر گئی۔

بعد ازاں اژدھے نے خاتون کو مکمل طور پر نگل لیا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...