Home Uncategorized امریکا میں ایک گھر کے باتھ روم کی ازسرنو تعمیر کے دوران دیوار میں خفیہ خانے سے بم برآمد

امریکا میں ایک گھر کے باتھ روم کی ازسرنو تعمیر کے دوران دیوار میں خفیہ خانے سے بم برآمد

Share
Share

واشنگٹن: امریکا میں ایک معمار 3 منزلہ گھر کے باتھ روم کی نئے سرے سے تعمیر کررہا تھا جب اسے باتھ ٹب کی عقبی دیوار میں رکھا خوفناک ہتھیار ملا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ازسرنو تعمیرات کا کام کرنے والے ایک معمار گھر سے باتھ ٹب منتقل کررہے تھے جب انہوں نے دیوار کے اندر خفیہ طور پر رکھا گیا دستی بم دریافت کیا۔

پولر بیئر کنسٹرکشن کمپنی کے مالک وادیم خرکاوی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے واشنگٹن میں ایک گھر کی تیسری منزل کے باتھ روم کا ٹب ہٹایا تو دیوار میں ایک خفیہ خانہ تھا اور اس میں ایک دستی بم رکھا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے یہ دیکھا تو میرا پہلا خیال وہاں سے بھاگ جانے کا تھا۔ تاہم انہوں نے دستی بم کی ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے اپنی کمپنی کے سوشل میڈیا پیج پر پوسٹ کیا۔

وادیم نے بتایا کہ پہلے پہل وہ وہاں سے دور ہوگئے، لمبی سانسیں لیں اور واپس باتھ روم میں جا کر ویڈیو ریکارڈ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے فون سے زوم کیا اور گرینیڈ کی ویڈیوز لیں۔ سیئٹل پولیس ڈیپارٹمنٹ بم اسکواڈ کو فوراً واقعے کی اطلاع دی گئی جس پر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ یہ دستی بم اصلی ہے لیکن یہ غیر فعال ہوچکا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...