Home Uncategorized مصر کا نیتن یاہو کے فلاڈیلفیا راہداری سے اپنی فوجیں ہٹانے سے انکار پر سخت ردعمل

مصر کا نیتن یاہو کے فلاڈیلفیا راہداری سے اپنی فوجیں ہٹانے سے انکار پر سخت ردعمل

Share
Share

قاہرہ: اسرائیل کی ہٹ دھرمی کے باعث مصر کے فلاڈیلفیا راہداری پر ہونے والے مذاکرات تاحال بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر نے نیتن یاہو کے فلاڈیلفیا راہداری سے اپنی فوجیں ہٹانے سے انکار پر سخت ردعمل دیا ہے۔

مصر کے آرمی چیف نے نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ غزہ میں نسل کشی کے مرتکب ہو رہے ہیں اور اب تک غزہ میں اپنے اہداف کو حاصل نہیں کر پائے ہیں۔

مصری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نیتن یاہو کے بیانات میں حقیقت پسندی کا فقدان ہے۔ وہ ناکام ہوچکے ہیں اور ملبہ دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو فلاڈیلفیا راہدری سے حماس کے اسلحے کی اسمگلنگ اور رہنماؤں کے فرار ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...