Home Uncategorized موت کی جھوٹی پوسٹ پر مصری خاتون فیشن ڈیزائنر کا فیس بک پر مقدمہ

موت کی جھوٹی پوسٹ پر مصری خاتون فیشن ڈیزائنر کا فیس بک پر مقدمہ

Share
Share

قاہرہ: مصر میں ساندرا فارس نامی فیشن خاتون نے ’فیس بک‘ کے خلاف اپنی فوتگی کی جعلی خبر شائع کرنے پر مقدمہ دائر کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساندرا فارس نے بتایا کہ فیس بک نے ان کے اکاؤنٹ پر ’متوفیہ‘ کا ٹیگ لگا دیا اور یہ اس وقت کیا گیا جب میں جہاز میں سفر کر رہی تھیں۔

فیشن ڈیزائنر کے بقول سفر سے واپسی پر جب میں نے اکاؤنٹ کھولا تو فیس بک پر خود کو مردہ پایا۔ جس سے میں خود اور اہل خانہ سخت پریشان اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

ساندرا فارس نے مزید کہا کہ کیوں کہ میں فلائٹ پر تھی اس لیے 24 گھنٹے میرا کسی سے رابطہ نہیں تھا جس پر میرے دوست، فالوورز اور رشتہ دار بھی بے حد پریشان ہوگئے۔ مجھے نہیں معلوم کہ کس نے فیس بک کو میری موت کی جعلی دستاویز دیں۔

ساندرا فارس کا فیس بک اکاؤنٹ تصدیق شدہ یعنی بلو ٹک ہے اور ان کے فالورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

ساندرا ایک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ ’’ فیس بک ! میں ابھی زندہ ہوں اور ترقی کی منازل طے کر رہی ہوں‘‘۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...