Home sticky post 2 الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد کی الیکشن پٹیشن سننے سے معذرت

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد کی الیکشن پٹیشن سننے سے معذرت

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے الیکشن پٹیشن سننے سے معذرت کر لی۔
جسٹس وقار احمد نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل سے خود کو الگ کرتا ہوں، اعتراض کنندہ نے ٹربیونل پر اعتراض کیا ہے، اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی لائرزم فورم کا رکن رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رہا ہوں، جب کوئی جج بننے کا حلف اٹھاتا ہے تو اس کا پارٹی سے تعلق ختم ہو جاتا ہے۔
جسٹس وقار احمد کا کہنا ہے کہ حلف اٹھانے کے بعد جج کا کسی پارٹی سے تعلق نہیں رہتا، اعتراض کے بعد کیسز دوسرے ٹربیونل میں منتقل کیے جائیں۔
جج کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعتراضات کے بعد الیکشن سے متعلق کیسز نہیں سن سکتا۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے رکن ارباب وسیم نے جسٹس وقار احمد پر اعتراض کیا تھا۔

Share
Related Articles

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

جنگ جیت چکے ہیں مگر اہداف کے حصول تک واپس نہیں جائیں گے، صدرٹرمپ

کینٹکی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں اپنی...

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ

نیویارک: پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل...

بھارت میں سوشل میڈیا پر سنسرشپ میں اضافہ، مودی حکومت تنقید سے خوفزدہ

نئی دہلی: انتہا پسند ہندوتوا نظریے کی بنیاد پر برسراقتدار بھارتی وزیر...