Home Uncategorized ایلون مسک کے گھر 12ویں بچے کی پیدائش

ایلون مسک کے گھر 12ویں بچے کی پیدائش

Share
Share

نیویارک:معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے گھر 12ویں بچے کی پیدائش کی خبر سامنے آئی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک اور نیورو ٹیکنالوجی فرم نیورالنک کی اعلیٰ ایگزیکٹو شیون زیلیس کے ہاں رواں سال تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس جوڑی کے ہاں نومبر2021ء میں جڑواں بچوں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جن کا نام اسٹرائیڈر اور ازور رکھا ہے تاہم ابھی تیسرے بچے کے جنس سے متعلق کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ایلون مسک اس سے قبل 11 بچوں کے والد ہیں جن میں سے 6 بچوں کی پیدائش گزشتہ 5 سالوں کے دوران ہوئی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پہلی بیوی جسٹن مسک سے ان کے 5 بچے، گرل فرینڈ، کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے 3 بچے اور نیورالنک کی اعلیٰ ایگزیکٹو شیون زیلیس سے 2 جڑواں بچے جبکہ ایک بیٹی کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...