Home Uncategorized عمران ہاشمی ایشوریا رائے سے متعلق اپنے متازع بیان پر پشیمان

عمران ہاشمی ایشوریا رائے سے متعلق اپنے متازع بیان پر پشیمان

Share
Share

ممبئی:بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے ادکارہ ایشوریا رائے کو پلاسٹک کہنے کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ مجھے اس پر افسوس ہے، اگر ایشوریا رائے کو برا لگا تو میں معافی مانگنا پسند کروں گا۔

عمران ہاشمی نے اپنے متنازع بیان کے بارے میں کہا کہ مجھے اس پر افسوس بھی ہے کیونکہ یہ ناگوار تھا، میں یہ کہتا رہتا ہوں کہ میں ہر اس شخص کا بے حد احترام کرتا ہوں جس کے بارے میں، میں نے بات کی تھی۔

بالی ووڈ اداکار نے اپنے ماضی کے بیان کی وضاحت میں کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر ہر چیز پر پاگل ہو جاتے ہیں، اُس شو کے لحاظ سے ہم ایک کھیل کھیل رہے تھے اور وہ سب مذاق میں تھا تو اسے کھیل کے طور پر ہی لیا جانا چاہیے تھا۔

عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ پہلے لوگ اتنے حساس نہیں تھے، میں نے ایشوریا رائے کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے بعد ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے تقریباً 3 گھنٹے تک ان کی وین کے باہر انتظار کیا تھا۔

بالی ووڈ اداکار کا کہنا ہے کہ میں ایشوریا رائے بچن کا اب بھی مداح ہوں، میں ان سے کبھی نہیں ملا اور نہ ہی میری ان سے کبھی بات چیت ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ میں ایشوریا رائے بچن سے ملنا چاہتا ہوں اور اگر انہیں میری بات کا برا لگا ہوگا تو میں معافی مانگنا پسند کروں گا۔

عمران ہاشمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے ایشوریا رائے سے مل کر ان سے کہنا پڑے گا کہ اگر میں نے آپ کو ناراض کیا ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...