Home Uncategorized ایریکا رابن نے “مس یونیورس پاکستان” کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ایریکا رابن نے “مس یونیورس پاکستان” کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Share
Share

دبئی: ماڈل ایریکا رابن نے ’مس یونیورس پاکستان‘ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ وہ نومبر میں ہونے والے عالمی مقابلۂ حسن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

منتظمین کے مطابق دیگر چار فائنلسٹ خواتین کو شکست دینے کے بعد رابن کو مس یونیورس پاکستان کا تاج پہنایا گیا جنہیں دنیا بھر سے 200 سے زائد مدمقابل خواتین کے پول سے منتخب کیا گیا۔

’مس یونیورس پاکستان‘ کے مقابلے کا انعقاد دبئی کی ایک کمپنی نے کیا جس نے مارچ میں مس یونیورس پاکستان کے حقوق حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندہ کو بھی بھیجے گی۔

مس یونیورس 1952 سے ہر سال منعقد ہونے والا بین الاقوامی مقابلۂ حسن ہے۔ رواں سال کا مس یونیورس مقابلہ ایل سلواڈور میں نومبر میں منعقد ہو گا۔ مس یونیورس مقابلہ جیتنے کی پاکستانی امیدوار 90 سے زائد ممالک کی شرکا کے ساتھ ٹائیٹل جیتنے کی دوڑ میں شریک ہوں گی۔

ایریکا رابن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مجھے پہلی مس یونیورس پاکستان ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور میں پاکستان کی خوبصورتی کو نمایاں کرنا چاہتی ہوں۔ ہماری ایک خوبصورت ثقافت ہے جس کے بارے میں میڈیا بات نہیں کر رہا۔ پاکستانی لوگ بہت فیاض، مہربان اور مہمان نواز ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...