Home Uncategorized سعودی عرب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے نئے مشرق وسطی کا جنم ہوگا،اسرائیلی وزیرِ اعظم

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے نئے مشرق وسطی کا جنم ہوگا،اسرائیلی وزیرِ اعظم

Share
Share

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے نئے مشرق وسطی کا جنم ہوگا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ آج ہمارے پاس یہ آپشن موجود ہے کہ ہم لامحدود ترقی اور امید کیلئے تاریخی امن سے مستفید ہوں یا پھر دہشتگردی اور ناامیدی کی خوفزدہ جنگ سے تکلیف اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 5 سال پہلے اسی جگہ خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد وہ دن آئے گا جب اسرائیل مصر اور اردن سے آگے نکل کر دیگر عرب ہمسایوں کے ساتھ امن کو وسعت دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور عرب ریاستوں کے درمیان مزید امن اسرائیل اور فلسطین کے مابین امن کے مواقع بڑھائے گا۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ابراہیم معاہدوں نے امن کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہم ایک مزید ڈرامائی پیشرفت کے بالکل قریب ہیں، اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی امن معاہدہ۔

انہوں نے کہا کہ یہ امن معاہدہ عرب اسرائیل تنازع کو ختم کرنے کیلئے دیرپا ثابت ہوگا، دیگر عرب ریاستیں بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کریں گے، فلسطین کے ساتھ امن کے مواقع بڑھیں گے، یہودیت اور اسلام، یروشلم اور مکہ کے درمیان مفاہمت کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل امن اور خوشحالی کا نیا پُل بن سکتا ہے، اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن ایک نئے مشرق وسطیٰ کو تشکیل دے گا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...