راولپنڈی:سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کی اطلاعات پر پر ٹانک کے علاقے میں آپریشن،سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا،آپریشن میں بہترین حکمت عملی سے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا، آپریشن میں دو جوان مادر وطن پر قربان ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں انٹیلجینس بیسڈ آپریشن میں مارے جانے والے تین دہشتگردسیکورٹی فورسز اور عام عوام پر حملوں میں ملوث تھے۔
دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، 39 سالہ نائیک محمد عتیق اور 36 سالہ نائیک رجب علی شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔
شہید نائیک محمد عتیق کا تعلق چکوال، شہید رجب علی ڈسٹرکٹ اٹک کے رہنے والے تھے۔
علاقے میں دیگر دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، پاکستان سیکورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ جوانوں کی ایسی لازوال قربانیوں سے سیکورٹی فورسز کے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں۔