Home Uncategorized ماہرین نے لوگوں کی عمر میں 5 سال کے اضافے کی پیشگوئی کردی

ماہرین نے لوگوں کی عمر میں 5 سال کے اضافے کی پیشگوئی کردی

Share
Share

نیویارک: محققین نے پیش گوئی کی ہے کہ 2050 تک دنیا بھر میں مردوں کی اوسطاً عمر میں تقریباً 5 سال اور خواتین میں 4 سال کا اضافہ متوقع ہے۔

دی لانسیٹ نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، یہ اضافہ ان ممالک میں متوقع ہے جہاں عام طور پر عمریں کم ہوتی ہیں۔ محققین نے رپورٹ میں کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ صحت عامہ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات جیسے دل کی بیماری کا انتظام، COVID-19 کی روک تھام، احتیاطی تدابیر، امراض کی تشخیص، متعدی بیماریوں، پیدائش اور غذائیت سے متعلق مسائل کے جدید علاج وضع کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ دہائیوں میں دل کی بیماری، ذیابیطس، کینسر اور پھیپھڑوں کی بیماری جیسی دائمی بیماریاں متعدی بیماریوں سے زیادہ طاقتور ہونگی اور لوگوں کی عمر کے حوالے سے زیادہ اہم کردار ادا کریں گی۔
یہی وجہ ہے کہ ان مذکورہ بالا بیماریوں کے نتیجے کے طور پر خطرے والے عوامل جیسے موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، ناقص خوراک، ورزش کی کمی اور سگریٹ نوشی کا اگلی نسل کی اوسطاً عمروں اور بیماریوں پر زیادہ اثر پڑے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...