Home sticky post 2 انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھارتی ترانہ بجنے پرمداحوں کی آئی سی سی پر کڑی تنقید

انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھارتی ترانہ بجنے پرمداحوں کی آئی سی سی پر کڑی تنقید

Share
Share

لاہور:انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ترانہ بجاڈالا۔مداحوں نے آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گزشتہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں تاہم اس میچ کے دوران آئی سی سی نے ملکی ترانوں کے وقت بھارت کا ترانہ بجا دیا تھا جس پر مداحوں اور اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں بھارت کا ترانہ بجنا آئی سی سی کی غلطی ہے، جسے حکام نے تسلیم کرلیا ہے تاہم پاکستان میں ہونیوالے میچز میں بھارتی کا ترانہ پلے لسٹ میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ میچ سے قبل انگلینڈ کے ترانے کے وقت چند سکینڈز کیلئے بھارتی ترانہ پلے ہوگیا تھا تاہم آئی سی سی نے فوری غلطی کا احساس ہونے پر ترانہ روک دیا۔

ادھر دبئی میں بنگلادیش اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران بھی آئی سی سی نے میزبان ملک کے نام کی جگہ پاکستان کا نام نہیں لکھا تھا اور معذرت کی تھی۔

دوسری جانب فینز کی جانب سے سوال اٹھایا جارہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ باڈی آئی سی سی کی جانب سے کیسے بار بار پاکستان مخالف اقدامات کررہا ہے، بھارت میں شیڈول ایونٹس کیوں ایسا نہیں ہوتا کہ وہاں غلطی سے پاکستان کا ترانہ بج جائے یا لوگو سے میزبان ملک کا نام ہٹادیا جائے یا غائب ہوجائے۔

Share
Related Articles

ایم ایف وفد کی آج پاکستان آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان

اسلام آباد:آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچ جائے گا جبکہ کل...

چیمپئینز ٹرافی، پاک بھارت ہائی والٹیج ٹاکرا آج ،میچ کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا

دبئی:آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ایونٹ کا سب سے ٹاکرا پاکستان...

چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے...

چیمپئنز ٹرافی ،پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی میں جوڑ پڑے گا

دبئی: چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا۔...