Home Uncategorized ہیکرز کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک کرنے کا خدشہ

ہیکرز کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک کرنے کا خدشہ

Share
Share

اسلام آباد:ہیکرز کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو ای میل کمیونیکیشن محفوظ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا جس کے مطابق مخصوص سول اور ملٹری حکام کو ای میلز، فشنگ ٹیکنیکس کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، مذکورہ ای میلز عہدے اور نام کے ساتھ اصلی کی طرح تشکیل دے کر بھجوائی جاتی ہیں، نتیجے کے طور پر ای میل موصول کرنے والا ٹریپ ہوجاتا ہے۔

مراسلہ میں آفیشل ای میلز کو محفوظ بنانے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں جیسا کہ کمزور پاس ورڈز استعمال نہ کریں، پاس ورڈ تبدیل کرتے رہیں، غیر متعلقہ افراد کو ای میل آئی ڈی دینے سے گریز کیا جائے، آفیشل ای میلز کیلئے ذاتی اکاؤنٹ استعمال نہ کیا جائے۔

علاوہ ازیں موبائل فونز پر آفیشل ای میلز کا استعمال نہ کرنا، ایسی ای میلز جن کے ساتھ کوئی لنک کا مواد منسلک ہوں نہ کھولنا، مشکوک ای میلز کا جواب یا کسی لنک پر کلک نہ کرنا اور لائسنس یافتہ اینٹی وائرس کا استعمال کر کے آفیشل ای میلز کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...