Home نیوز پاکستان پاکستان میں پہلی مرتبہ عام شہریوں کے لئے ایئر ایمبولینس کی سہولت کا آغاز

پاکستان میں پہلی مرتبہ عام شہریوں کے لئے ایئر ایمبولینس کی سہولت کا آغاز

Share
Share

 

لاہور: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جان بچانے کا ’’گولڈن آور‘‘ شروع ہوگیا جس کے تحت عام شہریوں کو بھی ایئر ایمبولینس کی سہولت ملنے لگی۔

چھت سے گرنے والی میانوالی کی حلیمہ بی بی کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے بروقت راولپنڈی منتقلی سے جان بچا لی گئی، 40 سالہ حلیمہ بی بی چھت سے گرنے کے باعث تشویشناک حالت میں تھی۔

مریضہ کی جان بچانے کے لیے فوری بڑے اسپتال منتقلی ضروری تھی۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی کے سرجن نے حلیمہ بی بی کو فوری علاج کے لیے راولپنڈی منتقل کرنے کا کہا تھا۔

اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ایئر ایمبولینس ’’گولڈن آور‘‘ کے ذریعے حلیمہ بی بی کو راولپنڈی منتقل کرایا۔ ڈاکٹر راضون نصیر کی نگرانی میں ڈاکٹرز نے حلیمہ بی بی کا آپریشن کیا۔

ریسکیو ایئر ایمبولینس کی آزمائشی سروس کے ذریعے حلیمہ بی بی کو فوری طور پر میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

حلیمہ بی بی کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے دعا کی کہ ’’مریم نواز شریف رحمت کا فرشتہ ثابت ہوئیں، اللہ تعالیٰ انہیں زندگی اور کامیابی دے‘‘۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے حلیمہ بی بی کے اہل خانہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’جس نے ایک جان بچائی، اس نے پوری انسانیت کو بچایا، اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل کیا، الحمدللہ۔ دعا اور دلی آرزو ہے کہ ہر شہری کی زندگی سے ہر دکھ مٹا دوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حلیمہ بی بی کی صحت یابی کے لیے پوری قوم سے دعا کی اپیل کی۔

Share
Related Articles

ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک...

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے نام پر اتفاق ہوگیا

اسلام آ باد:حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...

توہین رسالت ، چار مجرمان کو سزائے موت،عمر قید اور 80 سال قید کی سزا

راولپنڈی:سیشن کورٹ پنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے...

جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب کا کام اور کیا ہو سکتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار...