Home Uncategorized امریکا میں زہریلے مادے سے لدا ٹرک الٹنے سے پانچ افراد ہلاک

امریکا میں زہریلے مادے سے لدا ٹرک الٹنے سے پانچ افراد ہلاک

Share
Share

نیویارک : امریکا میں ہزاروں گلین زہریلے مواد سے لدے ٹرک کے جنوبی الینوائے میں حادثے میں تباہی کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ ہفتے کی صبح ٹرک تقریباً 7,500 گیلن اینہائیڈروس امونیا لے جا رہا تھا جب ایفنگھم کاؤنٹی کے شہر ٹیوٹوپولس کے قریب الٹ گیا۔

الینوائے انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے کہا ہے کہ ابتدائی تخمینوں میں 4 ہزار گیلن کے اخراج کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں علاقے سے تقریباً 500 افراد کا انخلا ہوا ہے۔

ہلاک ہونیوالوں میں 12 سال سے کم عمر کے دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ تین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پانچ زخمیوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ امونیا کے اخراج کی وجہ سے ہوا، جائے وقوعہ سے تقریباً 1600 میٹر کے دائرے میں علاقے کو خالی کرایا گیا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...