Home Uncategorized سابق چینی وزیراعظم لی کی چیانگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

سابق چینی وزیراعظم لی کی چیانگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

Share
Share

بیجنگ: چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی عمر 68 برس تھی۔

چینی میڈیا کے مطابق لی چیانگ رواں سال مارچ میں وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

وہ چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی ا?ف چائنا کی 17 ویں، 18 ویں اور 19 ویں سینٹرل کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن رہے۔

چینی میڈیا کے مطابق 68 سالہ سابق وزیراعظم شنگھائی شہر میں مقیم تھے ، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات انہیں دل کا دورہ پڑا، ان کی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سابق چینی وزیراعظم کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیاہے۔

انوارالحق کاکڑ نے سوشل میڈیا سائٹ (ایکس) پر تعزیتی پیغام میں لکھا کہ لی کی چیانگ پاکستان کے عظیم دوست تھے، 2013میں لی کی چیانگ کے دورہ پاکستان کی بڑی اچھی یادیں ہیں، غم کی گھڑی میں اہل خانہ اور چینی عوام سے اظہا ر ہمدردی کرتے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے سابق وزیر اعظم لی چیانگ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آج ایک عظیم دوست سے محروم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ لی کی چیانگ پاک چین اقتصادی اور تزویراتی تعلقات کے بڑے حامی تھے، پاکستانی عوام کی جانب سیغم کی اس گھڑی میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...