Home Uncategorized بھارت کے سابق کرکٹر نے بالکنی سے کود کر خودکشی کرلی

بھارت کے سابق کرکٹر نے بالکنی سے کود کر خودکشی کرلی

Share
Share

 

بنگلورو: سابق بھارتی کرکٹر ڈیوڈ جانسن نے چوتھی منزل پر موجود اپنے اپارٹمنٹ کی بالکنی سے کود کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق فاسٹ بولر 52 سالہ ڈیوڈ جانسن نے بنگلورو میں اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کیا، وہ کچھ وقت سے ڈپریشن کا شکار تھے۔

ڈیوڈ جانسن اپنے گھر کے قریب ایک کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے تھے، انہوں نے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے چھوڑے ہیں۔

ڈیوڈ جانسن نے 1990 کی دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اکتوبر 1996 میں آسٹریلیا کے خلاف بھارت کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور کُل دو ٹیسٹ میچز میں شریک رہے جس میں انہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

فٹنس مسائل نے ڈیوڈ جانسن کے بین الاقوامی کیریئر کو محدود کردیا تاہم اس کے باوجود بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں انکا کیریئر شاندار رہا، ڈیوڈ جانسن نے کرناٹک کے لیے 39 فرسٹ کلاس میچوں میں 125 وکٹیں حاصل کیں۔

ڈیوڈ جانسن کی المناک موت پر کرکٹ حلقوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سابق کرکٹر انیل کمبلے نے کہا کہ میرے کرکٹ کے ساتھی ڈیوڈ جانسن کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا، ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت۔ بہت جلد چلا گیا، بینی۔

گوتم گمبھیر نے پوسٹ میں لکھا کہ ڈیوڈ جانسن کے انتقال سے غمزدہ ہوں، خدا ان کے خاندان اور چاہنے والوں کو صبر دے۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے بھی سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سابق فاسٹ بولر ڈیوڈ جانسن کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ دلی تعزیت، کھیل میں ان کی شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...