Home سیاست سابق وزیر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر امجد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے

سابق وزیر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر امجد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے

Share
Share

لاہور:سابق وزیر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر امجد نے استحکام پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی۔

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین و صدر عبدالعلیم خان سے سابق وزیر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر امجد کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر سینئر رہنما آئی پی پی غلام سرور خان اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔

ملاقات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس کے دوران ڈاکٹر امجد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جہانگیر ترین نے ڈاکٹر امجد کو پارٹی مفلر پہنا کر ان کا خیر مقدم کیا، ڈاکٹر امجد نے جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی...

سپریم کورٹ میں کل اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں کل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں...

تحریک انصاف کا عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچانے کے لیے مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ متوقع

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے جمعیت علمائے...

حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کر...