Home سیاست تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

Share
Share

لاہور:سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی وجیہہ قمر نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

پارٹی صدر شہباز شریف نے وجیہہ قمر کو خوش آمدید کہا اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وجیہہ قمر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف،صدر شہباز شریف اور پارٹی منشور پر مکمل اعتماد کرتی ہوں، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، تعمیر کی قوت کا ساتھ دینا ہے، تخریب کی قوت نے ملک اور عوام کو نقصان پہنچایا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...