Home Uncategorized فرانسیسی خاتونِ اوّل پر تبدیلیٔ جنس کا الزام،خاتون یوٹیوبرز کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کا آغاز

فرانسیسی خاتونِ اوّل پر تبدیلیٔ جنس کا الزام،خاتون یوٹیوبرز کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کا آغاز

Share
Share

پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی 71 سالہ اہلیہ پر جنس کی تبدیلی کا الزام لگانے والی خاتون یوٹیوبرز کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کا آغاز ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دسمبر 2021 میں فرانسیسی خاتون اوّل بریجیٹ میکرون پر جنسی کی تبدیلی کا الزام یوٹیوبر امنڈائن رائے کے پروگرام ’ریاستی جھوٹ اور دھوکہ دہی‘ میں خاتون صحافی نتاشا رے نے لگایا تھا۔

یوٹیوب چینل پر نتاشا رے نے یہ بھی کہا تھا کہ بریجیٹ میکرون دراصل ایک مرد تھیں جن کا نام جین مشیل تھا اور بعد میں جنس تبدیل کروا خاتون بنیں اور وہ اپنے بچوں کے ساتھ بدسلوکی میں بھی ملوث ہیں۔

فرانسیسی خاتون اوّل نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے دونوں خواتین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا تھا اور اب اس مقدمے کی باقاعدہ سماعت کا آغاز ہوگیا۔

آج ہونے والی سماعت میں امنڈائن رائے عدالت میں پیش ہوئیں اور مذکورہ انٹرویو کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیئے جبکہ صحافی نتاشا رے نے بیماری کے باعث عدالتی کارروائی میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔

واضح رہے کہ اس کیس کا فیصلہ 12 ستمبر کو ہونا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...