Home Uncategorized برطانیہ میں نئی کاروں کی فروخت پر پابندی میں مزید توسیع

برطانیہ میں نئی کاروں کی فروخت پر پابندی میں مزید توسیع

Share
Share

لندن:برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنی حکومت کی گرین پالیسیز سے متعلق خطاب کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی کاروں کی فروخت پر پابندی میں 5 برس کی تاخیر کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے ڈاؤئنگ سٹریٹ میں خطاب کے دوران برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی کاریں اب 2030 کے بجائے 2035 میں فروخت ہوسکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سال 2035 کے بعد بھی پیٹرول، ڈیزل سے چلنے والی سیکنڈ ہینڈ کاروں کی خرید و فروخت ممکن ہوگی۔

رشی سونک نے کہا کہ نئی پالیسی برطانیہ کو دیگر یورپی ممالک سے ہم آہنگ کرے گی ، ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے سبب 2030 تک بیشتر کاریں الیکٹرک ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ گیس بوائلر کی جگہ ہیٹ پمپس کی تنصیب کیلئے بھی مزید وقت درکار ہوگا۔

رشی سونک نے کہا کہ 2035 کے بعد بوائلر تبدیل کرتے وقت ہیٹ پمپ لگواسکیں گے ، بوائلر اپ گریڈ سکیم کے تحت گرانٹ 50 فیصد بڑھا کر ساڑھے 7 ہزار پاؤنڈ کی جائے گی۔

برطانوی وزیراعظم کاکہناتھا کہ انتہائی غریب افراد کو نیا بوائلر لگوانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا اور 2050 تک نیٹ زیرو کا ہدف اب بھی حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...