Home Uncategorized جی 7 اجلاس،شمالی کوریا کی روس کو ہتھیاروں کی منتقلی کی مذمت

جی 7 اجلاس،شمالی کوریا کی روس کو ہتھیاروں کی منتقلی کی مذمت

Share
Share

ٹوکیو: جی 7 وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کی جانب سے روس کو ہتھیاروں کی منتقلی کی مذمت کی ہے ۔

خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جی 7 وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے بار بار بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا سے روس کو ہتھیاروں کی منتقلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔

ٹوکیو میں دو روزہ سربراہی اجلاس میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ اور غزہ میں قیام امن کی کوششوں کو بحال کرنے کے طریقو پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

میزبان ملک جاپان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ معاملہ گزشتہ روز ورکنگ ڈنر کے دوران زیربحث آیا، ، جی سیون ممالک کے وزائے خارجہ کے ساتھ اسرائیل-غزہ تنازع، یوکرین میں روس کی جنگ اور چین سے متعلق مسائل پر بات چیت آج بھی جاری رہے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...