Home Uncategorized غزہ میں جنگ بندی سے حماس کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع مل جائے گا، امریکی وزیر خارجہ

غزہ میں جنگ بندی سے حماس کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع مل جائے گا، امریکی وزیر خارجہ

Share
Share

عمان:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ غزہ میں ابھی جنگ بندی کرنے سے حماس کو دوبارہ منظم ہونے اور حملے کرنے کا موقع مل جائے گا، شہریوں کے تحفظ، امداد اور غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے انسانی وقفہ کارآمد ہو سکتا ہے۔

اردن میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ گول میز کانفنرس میں شرکت کے بعد انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ غزہ میں امداد کا سلسلہ برقرار رکھنے کے طریقوں پر بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ رفح کراسنگ سے 100 امدادی ٹرک جا رہے ہیں لیکن یہ ناکافی ہیں، اسرائیل کو شہریوں کی حفاظت کے تمام اقدامات کرنے چاہئیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک اسرائیل حماس تنازع نہ پھیلنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں، قطری وزیراعظم سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات کی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...