Home Uncategorized غزہ کو خوراک کے بحران اور بڑے پیمانے پر بھوک کا سامنا ہے،ورلڈ فوڈ پروگرام

غزہ کو خوراک کے بحران اور بڑے پیمانے پر بھوک کا سامنا ہے،ورلڈ فوڈ پروگرام

Share
Share

جینیوا:اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں خوراک کے بہت بڑے بحران اور بڑے پیمانے پر بھوک کا سامنا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ خوراک نے گزشتہ روز کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک ضرورت کی صرف 10 فیصد اشیاءغزہ میں داخل ہوئی ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سینڈی میکین نے کہا ہے کہ خوراک اور پانی کی ترسیل غزہ میں نہ ہونے کے برابر ہے اور ضرورت کی اشیاء کی نہایت قلیل مقدار بارڈر سے داخل ہو رہی ہے۔

سردی کی شدت میں اضافہ، غیرمحفوظ گھر اور صاف پانی کی کمی کی وجہ سے عام شہریوں کو فوری قحط کے خطرے کا سامنا ہے اور اس وقت لوگوں کی خوراک کی ضروریات صرف ایک فعال بارڈر کراسنگ سے پورا کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں خوراک پہنچانے کے لیے واحد امید ایک اور راستہ کھولنا ہے، عالمی ادارہ خوراک کے ایک اور اہلکار نے کہا تھا کہ اگر فوری اقدامات نہیں کیے گئے تو غزہ بھوک کی جہنم میں گرنے والا ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے اشتراک سے کام کرنے والی غزہ کی آخری بیکری بھی رواں ہفتے ایندھن کی غیر موجودگی کی وجہ سے بند ہوگئی تھی ۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قلت کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں ان کے اشتراک سے کام کرنے والے تمام 130 بیکریز بند ہوگئی ہیں، غزہ کے لوگوں کی بنیادی خوراک، روٹی کی غزہ میں انتہائی قلت ہے یا یہ بہت سارے علاقوں میں بالکل ناپید ہوگئی ہے۔

ایندھن کے بحران انسانی ہمدری کی بنیاد پر امداد کے آپریشن اور خوراک کی تقسیم کو بھی بری طرح سے متاثر کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...