نیو یارک: نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ سرکاری دورے پر نیو یارک پہنچ گئے، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
نیویارک ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کے سفیر مسعود خان، اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم اور دیگر اعلیٰ حکام نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نیو یارک میں عالمی رہنماوٴں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔