Home نیوز پاکستان گریڈ22 کی خاتون افسر کا صدر مملکت کی سیکریٹری بننے سے معذرت

گریڈ22 کی خاتون افسر کا صدر مملکت کی سیکریٹری بننے سے معذرت

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نامزد کی جانے والی بائیس گریڈ کی افسر حمیر احمد نے سیکریٹری بننے سے معذرت کرلی۔

صدر مملکت عارف علوی کے سیکرٹری کی تعیناتی کا معاملہ اُس وقت نیا رخ اختیار کر گیا، جب صدر کی جانب سے نامزد حمیرا حمد نے صدر کی سیکرٹری بننے سے معذرت کر لی۔

سیکرٹری وزارت قومی ورثہ حمیرا احمد نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ حالات میں ایسے کسی عہدے کو نہیں رکھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کسی متنازع عمل کا حصہ نہیں بنناچاہتی۔

سیکرٹری وزارت قومی ورثہ حمیرااحمد کی معذرت کے بعد نگراں حکومت نے دیگر آپشن پر غورشروع کردیا اور گریڈ 22 کے 3 افسران کے نام الیکشن کمیشن اورصدر کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد افسران کا پینل صدرمملکت کوارسال کیاجائے گا۔ جن میں سے ڈاکٹر عارف علوی کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے اور پھر الیکشن کمیشن تقرری کی منظوری دے گا۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت کے پاس الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر تقررو تبادلے کاکوئی اختیار نہیں ہے، نگران حکومت نے صدر پاکستان کے عہدے کی تعظیم میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

ای سی سی کا چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس،تشویش کا اظہار

اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نےمجموعی...

سعودی عرب سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل موخر ادائیگی پر ملے گا

اسلام آباد:پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل امپورٹ فنانسنگ فیسلٹی پر...

اداکار فیصل رحمان نے 58 سال کی عمر ہونے کے باوجود شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

کراچی:پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان 58 سال کی عمر ہونے کے...