Home Uncategorized حلیمہ سلطان کو کینز فلم فیسٹیول میں غیرمناسب لباس پر شدید تنقید کاسامنا

حلیمہ سلطان کو کینز فلم فیسٹیول میں غیرمناسب لباس پر شدید تنقید کاسامنا

Share
Share

پیرس: شہرہ آفاق ترک ویب سیریز ’ارطغرل‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان (اسرا بلجیک) کو کینز فلم فیسٹیول میں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا ہے۔

ترک اداکارہ اسرا بلجیک نے انسٹاگرام پر فیسٹیول میں شرکت کرنے کی اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی کیپشن میں کینز فلم فیسٹیول کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے اس سے قبل 2021 میں فرانس میں منعقدہ فیسٹیول میں شرکت کی تھی جب وہ ایک ڈائمنڈ کمپنی کے ساتھ کام کررہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر مداح حیران ہیں کہ ’حلیمہ سلطان‘ اس برس کینز فلم فیسٹیول میں کیوں آئی ہے۔

ایک صارف نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا وہ کسی فلم میں اداکاری کیلئے فیسٹیول میں تشریف لائی ہیں جبکہ ایک مداح نے بلجیک کے لباس کو غیر مناسب قرار دیا ہے۔

اکثر صارفین ’حلیمہ سلطان‘ کو بولڈ ڈریس میں دیکھ کر خوش نہیں ہوئے اور انہوں نے اداکارہ کو بے حیائی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...