Home سیاست سابق چیف جسٹس کے گھر پر دستی بم حملہ ،تحقیقاتی اداروں نے ویڈیوز حاصل کر لیں

سابق چیف جسٹس کے گھر پر دستی بم حملہ ،تحقیقاتی اداروں نے ویڈیوز حاصل کر لیں

Share
Share

لاہور:تحقیقاتی اداروں نے علاقے سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملے کی 2 سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کر لیں۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد کو آتے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں سی سی ٹی وی فوٹیجز رات 8 بج کر 37 منٹ سے 8 بج کر 41 منٹ کے درمیان کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو سابق چیف جسٹس کے گھر دستی بم حملے کی اطلاع 8 بج کر 40 منٹ پر ملی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس کی بہو دھماکے سے 15سیکنڈ پہلے متاثرہ گاڑی کے قریب سے گزری تھی، ثاقب نثار اسی کار پر چند منٹ پہلے ڈاکٹر سے چیک اپ کے بعد گھر پہنچے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس نے ابھی تک کسی کو مورد الزام نہیں ٹہرایا، ان کے گھر پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا کریکر سابق چیف جسٹس کے گیراج میں گرا اور وہاں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا، دھماکے سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کے اہلِ خانہ محفوظ ہیں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...