Home سیاست پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Share
Share

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 12 اگست تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں اینٹی کرپشن حکام اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت نے پرویز الہی کی اپیل پر وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا تھا، عدالت نے پرویز الہٰی کودوبارہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کرنے کا سیشن عدالت کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے۔

درخواستگزار کی جانب سے موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن حکام کو پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے چودھری پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا، سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ دینے کا غیر قانونی فیصلہ دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...