Home نیوز پاکستان بلوچستان میں شدید بارشیں، ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع،مواصلاتی نظام درہم برہم

بلوچستان میں شدید بارشیں، ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع،مواصلاتی نظام درہم برہم

Share
Share

کوئٹہ: بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی اور صوبے کا ملک کے کئی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

طوفانی بارشوں کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ منہ زور ریلے سب کچھ بہاکر لے گئے، مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

ضلع چمن اور قلعہ عبداللہ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ زمان آباد میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور طوفانی ہواؤں سے سولر پینلز بھی اڑ گئے۔

جعفر آباد میں بجلی کے کھمبے گرگئے۔ کوئٹہ چمن ریلوے لائن سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں ٹرین سروس معطل ہوگئی۔

مستونگ بھی ڈوب گیا، مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ کئی علاقوں میں مکانات کو نقصان پہنچا۔ مستونگ کے علاقے کردگاپ میں سیلابی ریلے میں خاتون بہہ گئی جن کی لاش نکال لی گئی ۔

مچھ میں موسلادھار بارش سے بولان قومی شاہراہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ ہرک کازوے کے مقام پر سیلابی ریلے کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔

این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کے باعث بلوچستان کا ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا، لوگ بولان شاہراہ پر سفرکرنے سے مکمل گریز کریں۔ سیلابی ریلوں کے باعث کوئٹہ تفتان سبی شاہراہیں بند ہوگئیں۔

Share
Related Articles

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...

دنیا کی تاریخ میں قانون سازی کا کم ترین وقت پاکستان میں ہے،رہنماء پی ٹی آئی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کاکہناہے کہ دنیا کی تاریخ میں...

جھوٹی خبر پھیلانے پر 3 سال قید 20لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، حکومت کا پیکا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے پیکا (دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ ) میں...

جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر

اسلام آباد:حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن...