Home Uncategorized دنیا کے امیر ترین سیاستدان پوٹن کا شاہانہ طرز زندگی ،جائیداد کتنی ہے؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

دنیا کے امیر ترین سیاستدان پوٹن کا شاہانہ طرز زندگی ،جائیداد کتنی ہے؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

Share
Share

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن سرکاری طور پر 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر سالانہ تنخواہ لیتے ہیں لیکن اس قلیل تنخواہ کے باوجود ان کا طرز زندگی شاہانہ ہے اور ان کے اثاثے حیرت انگیز طور پر کسی بھی سیاست دان کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر 800 مربع فٹ کے اپارٹمنٹ، ایک ٹریلر اور تین کاروں کی ملکیت کو تسلیم کرتے ہیں لیکن ان کا طرز زندگی ایک مختلف کہانی سناتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق روسی صدر پوٹن کی دولت 200 بلین ڈالر تک پہنچ گئی جب کہ کہا جاتا ہے کہ وہ 700 ملین ڈالر کے جیٹ کے بھی مالک ہیں۔ولادیمیر پوٹن کی مبینہ دولت کی سب سے مشہور علامت بحیرہ اسود کی حویلی ہے۔

متضاد بیانات کے باوجود ایک چٹان کے اوپر واقع اس حویلی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں ایک سنگ مرمر کا سوئمنگ پول ہے جو یونانی دیوتاؤں کے مجسموں سے مزین ہے، ایک ایمفی تھیٹر، ایک جدید ترین آئس ہاکی رنگ، ایک ویگاس طرز کا کیسینو، اور یہاں تک کہ ایک نائٹ کلب بھی ہے۔

حویلی کے پرتعیش اندرونی حصے میں کھانے کے کمرے کا فرنیچر 5 لاکھ ڈالر کی مالیت کا ہے۔ ایک بار ٹیبل کی قیمت 54 ہزار ڈالر ہے جب کہ اطالوی ٹوائلٹ اور باتھ رومز میں رکھے ٹوتھ برشز اور ٹوائلٹ پیپر ہولڈرز کی مالیت بھی ہزاروں ڈالرز میں ہے۔

اس حویلی کی شان و شوکت کو برقرار رکھنے کے لیے 40 افراد پر مشتمل مستعد عملے ہمہ وقت مصروف رہتا ہے جن پر اٹھنے والے سالانہ اخراجات 2 ملین ڈالرز کے قریب ہیں۔

ولادیمیر پوٹن کے دیگر جائیدادوں میں 19 مکانات، 700 کاریں، 58 ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر اور 716 ملین ڈالر کا طیارہ جس کا نام مزاحیہ طور پر “دی فلائنگ کریملن” ہے۔

علاوہ ازیں ولادیمیر پوٹن 700 ملین ڈالرز کی مالیت کی ایک بحری جہاز کے بھی مالک ہے جس کا نام شہرزادے ہے۔ پوٹن کی لگژری گھڑیوں کی مالیت 5 لاکھ 60 ہزار ڈالر ہے جو ان کے اعلان کردہ سالانہ سرکاری تنخواہ سے 6 گنا زیادہ ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...