Home Uncategorized زیادہ کھانے کے باعث عید پر گیسٹرو، ڈائریا کے سینکڑوں مریض رپورٹ

زیادہ کھانے کے باعث عید پر گیسٹرو، ڈائریا کے سینکڑوں مریض رپورٹ

Share
Share

لاہور: لاہوریے بسیار خوری سے باز نہ آئے، عید الاضحیٰ کے پہلے دن گیسٹرو، ڈائریا کے سیکڑوں مریض رپورٹ ہوئے جبکہ شہر کے میڈیکل سٹورز پر بھی سینکڑوں مریضوں نے سیلف میڈیکیشن لی۔

لاہور کے ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں معدہ کے انفیکشن، ڈائریا کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی، پہلے روز شہر کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں دو ہزار سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

میو ہسپتال میں 180 سے زائد مریض گیسٹرو، ڈائریا اور پیٹ درد کے ساتھ آئے، جناح ہسپتال میں 130 سے زائد جبکہ جنرل اور سروسز ہسپتال میں سو سے زائد مریض سامنے آئے، گنگارام اور میاں منشی ہسپتال میں بھی مریض رپورٹ ہوئے۔

شہر کے میڈیکل سٹورز پر بھی سیکڑوں مریضوں نے سیلف میڈیکیشن لی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر بسیار خوری سے معدے کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، معدے و جگر کے مریض گوشت کھانے سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا کہ عید کا گوشت سبزیوں کے ساتھ کھائیں، بیمار افراد سو گرام سے زیادہ گوشت نہ کھائے، دہی، لیموں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...