Home Uncategorized یمنیٰ کے ساتھ میری شادی کی افواہوں پر مجھے بُرا نہیں لگے گا،احمد علی اکبر

یمنیٰ کے ساتھ میری شادی کی افواہوں پر مجھے بُرا نہیں لگے گا،احمد علی اکبر

Share
Share

کراچی :نوجوان اداکار احمد علی اکبر نے کہا ہے کہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ میری شادی کی افواہوں پر مجھے بُرا نہیں لگے گا۔

اداکار احمد علی اکبر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔

پروگرام کے میزبان نے سوال پوچھا کہ ہانیہ عامر، سجل علی اور یمنیٰ زیدی میں سے کون سی اداکارہ کے ساتھ آپ کی افواہیں پھیلیں تو آپ کو بُرا نہیں لگے گا جس پر احمد علی اکبر نے یمنیٰ زیدی کا نام لیا۔

احمد علی اکبر نے کہا کہ کئی لوگوں نے مجھے فون پر یمنیٰ زیدی سے شادی کی مبارک باد دی ہے جس پر میں نے انہیں کہا کہ شاید آپ بہت زیادہ یوٹیوب دیکھ رہے ہیں، پھر افواہیں زیادہ پھیلنے لگیں تو میں نے لوگوں کو بولنے دیا۔

اداکار نے کہا کہ یوٹیوبرز نے ڈراموں سے میری تصاویر لے کر شادی، ولیمہ اور مہندی کی تصاویر وائرل کردیں، اس کے علاوہ میرے بچے ہونے کی افواہیں بھی پھیلائی گئیں۔

میزبان کی جانب سے شادی کرنے کے سوال پر احمد علی اکبر نے کہا کہ ان کا آئندہ چار پانچ سالوں میں شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...