Home نیوز پاکستان سیاسی استحکام جاری رہا تو پاکستان 2035ء میں 1 ٹریلین کی معاشی طاقت ہوگا، احسن اقبال

سیاسی استحکام جاری رہا تو پاکستان 2035ء میں 1 ٹریلین کی معاشی طاقت ہوگا، احسن اقبال

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا میں مقام پیدا کرنے کیلئے اقتصادی طور پر مضبوط ہونا ہوگا۔ سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل جاری رہا تو پاکستان 2035ء میں ایک ٹریلین کی معاشی طاقت ہوگا۔

انوویشن حب کی تقریب سے خطاب میں ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی اصل طاقت نوجوان ہیں، حکومت سنبھالی تو ورثے میں مسائل ملے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم مسائل سے نکل آئے ہیں، ایک سیاسی جماعت پاکستان کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، ایک جماعت سیاسی فائدے کیلئے پاکستان کے مفادات سے کھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست ملک کے اندر ہے، ملک سے باہر ہم سب پاکستانی ہیں، ہم پاکستان کی وجہ سے ہی دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں، اگر مسلمانوں نے اپنے احترام کو واپس لانا ہے تو ہمیں فکر اور معیشت کی طاقت کو حاصل کرنا ہے، دنیا میں مقام پیدا کرنے کیلئے اقتصادی طور پر مضبوط ہونا ہوگا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے آئندہ آنے والی حکومتیں بھی ملک کی بہتری کیلئے مثبت پالیسیوں کو جاری رکھیں گی، ہمیں اپنی توانائیوں کو نئی ایجادات اور مسائل کے حل کی طرف موڑنا ہے۔

Share
Related Articles

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے...

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...