لاہور:معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی نگران سیٹ اَپ میں شامل ہونے اور وزیر خارجہ بننے کی خواہش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مجھے اگر نگراں وزیر خارجہ بنادیں توملک کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالرسے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دوں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ٹک ٹاکر نے اس بات کا برملا اظہار کیا کہ اگر انہیں نگران وزیر خارجہ بنا دیا جائے تو وہ ملک کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالرسے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دیں گی۔
ٹک ٹاکر کی پوسٹ پر کچھ صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا اور کچھ نے مزاحیہ کمنٹ بھی کئے، بعض نے ملک کا وزیر خارجہ بننے کیلئے ان کی تعلیم بارے بھی سوال کئے اور کچھ نے کہا کیا وہ عہدے کی ذمہ داریوں سے پوری طرح سے آگاہ ہیں۔