Home سیاست غیرشرعی نکاح کیس،چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر دلائل طلب

غیرشرعی نکاح کیس،چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر دلائل طلب

Share
Share

اسلام آباد :سول جج اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے کہا کہ دونوں فریقین کے ایک ہی دن دلائل سنیں گے۔ اس سے قبل تحریری دلائل جمع کروادیں۔

سول جج قدرت اللہ نے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی۔ مقدمے کے پراسیکوٹر رضوان عباسی نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ دائرہ اختیار کی درخواست پردلائل کے لیے تیاری کرنی ہے، وقت درکار ہے اس لیے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وکلاء دائرہ اختیار کی درخواست پر دلائل دینے کے بعد پراسیکیوشن دلائل دیگی۔ بشری بی بی کے وکیل نعیم پنجھوتہ نے کہا کہ بشری بی بی کی مستقبل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کررکھی ہے جس پر عدالت نے کہا کہ فردجرم کا معاملہ آیا تو بشریٰ بی بی کی حاضری ضروری ہوگی۔

وکیل کاکہنا تھا کہ وکیل شیرافضل مروت دائرہ اختیار کی درخواست پر دلائل دیں گے۔سول جج قدرت اللہ نے کہا کہ دونوں فریقین کے دلائل ایک ہی تاریخ پر ساتھ ساتھ سن لیں گے آپ اپنے دلائل سے قبل مختلف عدالتوں کے فیصلے بھی جمع کروا دیں۔

وکیل نے کہا کہ گزارش اتنی ہے کہ آئندہ سماعت کی تاریخ چھوٹی دیدیں، جس پر عدالت نے وکیل شیرافضل مروت، پراسیکیوٹر رضوان عباسی کو آئندہ سماعت پر دلایل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

آٹھ فروری کو احتجاج ہوا تو ریاست 26 نومبر کی طرح حرکت میں آئے گی، محسن نقوی

لاہور:وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو احتجاج کے...

چیف جسٹس نے عہدہ قبول کرکے مایوس کیا، ہمارے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہیں، حامد خان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہ کہ سپریم...

مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی بحالی کے لیے آگے بڑھیں ان کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،فضل الرحمان

لاہور:جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی جماعت...

کے پی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج...