Home سیاست عمران خان نے کہا ہے کہ اچھے دن آئیں گے، انتشاری ہم نہیں انتشاری کوئی اور لوگ ہیں،علی محمد خان

عمران خان نے کہا ہے کہ اچھے دن آئیں گے، انتشاری ہم نہیں انتشاری کوئی اور لوگ ہیں،علی محمد خان

Share
Share

 

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ایک سال جیل میں ضائع کیا گیا، 25 کروڑ عوام کا بھی وقت ضائع ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کہا جلسہ صرف موخر کیا گیا منسوخ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ختم نبوت کا اہم مسئلہ تھا، مذہبی جماعتیں ساری اسلام آباد میں تھیں، ختم نبوت کے اہم مسئلے کی وجہ سے جلسہ مؤخر کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بھی ہمارا این او سی منسوخ کیا تھا، پورے ملک سے موبلائزیشن تھی لوگ تیار تھے، عمران خان صرف سیاست دان نہیں ایک لیڈر بھی ہے، انہوں نے کل حکومت اور ریاست کو ایک موقع اور دیا ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر کا جلسہ کسی صورت موخر نہیں ہوگا، انہوں ںے گزشتہ ایک سال میں چار مرتبہ قرآن پاک کو تفسیر کے ساتھ پڑھا ہے، میرا جیل سے باہر آنا صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

علی محمد خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اچھے دن آئیں گے، انتشاری ہم نہیں انتشاری کوئی اور لوگ ہیں، نو مئی ہمارا پر امن احتجاج تھا، ہمارے احتجاج کو تشدد میں تبدیل پلاننگ سے کیا گیا، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں پاکستان ترقی کرے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...