Home نیوز پاکستان لاہور میں آشوب چشم کا مرض بے قابو ہونے لگا

لاہور میں آشوب چشم کا مرض بے قابو ہونے لگا

Share
Share

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں آشوب چشم کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ہے، ایک ہفتے کے دوران لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق موسم برسات کے بعد جہاں ڈینگی کے مرض نے اپنے پر پھیلانا شروع کر رکھے ہیں تو وہیں آشوب چشم کا مرض بھی تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے، آنکھوں کا سرخ ہوجانا اور اِن سے پانی بہنا مرض کی بڑی علامات ہیں۔

عمومی طور پر جب آنکھ کی باریک جھلی میں سوزش ہو جاتی ہے تو یہ آنکھ کے سفید حصے کو ڈھانپ لیتی ہے جس کے باعث جھلی کی سفید رنگت گلابی یا سرخ رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہے، اسے آشوب چشم کی واضح علامت قرار دیا جاتا ہے۔

آشوب چشم وائرل ہو یا بیکٹیریل دونوں ہی صورتوں میں یہ وبائی ہونے کے باعث تیز رفتاری سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تعلیمی اداروں میں بھی آشوب چشم کا تیز رفتار پھیلاؤ دیکھنے میں آرہا ہے۔

لاہور میں آشوب چشم کے تیز رفتار پھیلاؤ کا اندازہ اِس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستانی نوجوان کو یورپ کا جھانسہ دیکر لیبیا میں لاپتہ کرنیوالے انسانی اسمگلرز کو 33 سال قید کی سزا

گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں اسپیشل جج سینٹرل ون کی عدالت نے پاکستانی نوجوان...

والد نے عیسائی دوست سے شادی کی خواہش پر بیٹی کا سر مونڈ دیا

کراچی:کراچی میں پسند کی شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر اہلِ خانہ...

الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم

پشاور :پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے...

اے ٹی سی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

راولپنڈی:راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی...