Home سیاست نومئی ،درج 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور

نومئی ،درج 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور

Share
Share

راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے تناظر میں درج 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی گئی۔

بعدازاں عدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت سائفر، توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس میں سزا پانے کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...