Home Uncategorized بھارتی اداکارہ عرفی جاو ید نامباسب لباس پہننے پر گرفتار

بھارتی اداکارہ عرفی جاو ید نامباسب لباس پہننے پر گرفتار

Share
Share

ممبئی :بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاو ید کو نامباسب لباس پہننے پر گرفتارکرلیاگیا ہے۔

عرفی جاوید اپنے بے باک انداز کی وجہ سے آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن یہی بے باک انداز اب ان کے پولیس اسٹیشن جانے کی وجہ بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 نومبر کی صبح عرفی جاوید ممبئی میں نامناسب کپڑے پہنے ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھیں جس کے بعد اداکارہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

عرفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں بھارت کی خواتین پولیس اہلکاروں کو عرفی کو زبردستی ریسٹورنٹ سے لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسٹورنٹ کے باہر خاتون پولیس نے عرفی سے سوال کیا کہ ‘ اتنا چھوٹے کپڑے پہن کر کون گھومتا ہے؟’، جس پر عرفی نے کہا کہ میری مرضی،

اداکارہ نے مزید سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس کے کہنے پر مجھے گرفتار کرنے آئی ہیں میں نہیں جاوٴں گی جس کے بعد خاتون پولیس نے انہیں زبردستی پکڑ کر گاڑی میں بٹھا دیا۔

عرفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں کوئی اسے نیا ڈرامہ قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے عرفی کی جانب سے کیے جانے والا مذاق سمجھ رہا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں سیاسی جماعت بی جے پی رہنما چترا واگھ نے عرفی جاوید کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

بی جے پی کی رہنما چترا واگھ نے ممبئی کی سڑکوں پر بے حیائی پھیلانے پر پولیس کو عرفی کیخلاف شکایت درج کرنے اور گرفتار کرنے کا کہا تھا۔علاوہ ازیں اداکارہ کو نامناسب لباس پر ایک ریسٹورینٹ میں بھی جانے سے روکا جاچکا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...