Home sticky post پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، بھارتی فوج نے اپنے میڈیا کو جھوٹا قرار دیدیا

پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، بھارتی فوج نے اپنے میڈیا کو جھوٹا قرار دیدیا

Share
Share

اسلام آباد:بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی سیز فائر کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلانے لگا جبکہ بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ہے۔
بھارت میں برکھادت جیسے صحافی اور میڈیا کئی گھنٹوں سے یہ جھوٹ پھیلا رہے تھے کہ پاکستانی ڈرونز بھارت میں گھوم رہے ہیں اور وہ پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مسلسل الزام لگا رہے ہیں۔
برکھا دت سوشل میڈیا پر کہہ رہی تھیں کہ جموں میں پاکستانی ڈرونز دیکھے اور پکڑے گئے ہیں، برکھا دت کے خیال میں مودی کی تقریر کے جواب میں ایسا ہوا ہے۔
تاہم بھارتی فوج نے واضح کر دیا ہے کہ ایسا کوئی ڈرون کہیں رپورٹ نہیں ہوا، پاکستان کی طرف سے کسی بھی ڈرون کی کوئی اطلاع نہیں، صورت حال پْرامن اور مکمل کنٹرول میں ہے۔
اس سے قبل پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے بھی کہا تھا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں،پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے،حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

اسلام آباد ہائی کورٹ کا روٴف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی...

آئی ایس پی آرنے معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دیں

راولپنڈی:معرکہ حق کے دوران وطن کا تحفظ کرتے ہوئے 11 جوانوں نے...

حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا

امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے بعد حماس نے امریکی نژاد...