Home Uncategorized پاکستان میں شیڈول ڈیوس کپ پر بھارتی موٴقف مسترد

پاکستان میں شیڈول ڈیوس کپ پر بھارتی موٴقف مسترد

Share
Share

اسلام آباد:بھارت کی ٹینس کے میدان میں پاکستان کے خلاف سازش کی کوشش ناکام ہو گئی۔ڈیوس کپ ٹینس مقابلے میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کے حق میں ووٹ دے دیا۔

آئی ٹی ایف نے اگلے سال فروری میں پاکستان میں شیڈول ڈیوس کپ پر بھارتی موٴقف مسترد کر دیا ہے اور اس معاملے میں 15 رْکنی ڈیوس کپ کمیٹی نے دونوں ممالک کا موٴقف لینے کے بعد پاکستان کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کو پاکستان میں میچ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت نے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کیا تھا، پاکستانی وفد نے بھارتی موٴقف کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔
یادرہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی مقابلے فروری کے پہلے ہفتے میں شیڈول ہیں۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...