Home سیاست وزیر اعظم اور اسلامی ترقیاتی بینک کے سربراہ کے درمیان آموں پر دلچسپ گفتگو ،حاضرین بے ساختہ مسکر ادئیے

وزیر اعظم اور اسلامی ترقیاتی بینک کے سربراہ کے درمیان آموں پر دلچسپ گفتگو ،حاضرین بے ساختہ مسکر ادئیے

Share
Share

پیرس:وزیر اعظم شہبازشریف اور اسلامی ترقیاتی بینک کے سربراہ ڈاکٹر محمد الجاسر میں غیررسمی دلچسپ گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ آپ نے میرا دِن خوش گوار بنادیا ہے. میں آپ کو بہترین میٹھے آم بھجواؤں گا. ڈاکٹر محمد الجاسر نے کہا کہ ہم سب سے زیادہ وہی کھاتے ہیں ہم اِن کے بغیر نہیں رہ سکتے ، ڈاکٹر محمدالجاسر کے شگفتہ جملوں پر وزیراعظم سب بے ساختہ مسکر ادئیے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پیرس میں صدر اسلامی ترقیاتی بینک نے ملاقات کی۔ جس میں پاکستان اور آئی ایس ڈی بی کے درمیان دیرینہ تعاون اور روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اور صدر آئی ایس ڈی بی نے مختلف جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے 9 جنوری کو جنیوا میں منعقد ہونے والی کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس میں آئی ایس ڈی بی کی شرکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے ڈاکٹر الجاسر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس کانفرنس میں آئی ایس ڈی بی کے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں معاونت کے لئے 4.2 ارب امریکی ڈالر کی فراہمی کے اعلان کو سراہا۔

انہوں نے اس فراخدلانہ مالی معاونت میں ڈاکٹر الجاسر کے ذاتی تعاون اور قائدانہ کردار کو تسلیم کیا وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ایس ڈی بی کی پاکستان کے ساتھ مفید شراکت داری ملک کے عوام کو ان کی زندگیوں کی تعمیر نو اور روزگار میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول میں بھی معاون ہو گی۔

وزیر اعظم نے ڈاکٹر الجاسر کو ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو صحیح خطوط پر استوار کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تمام خدشات کو دور کرنے کے لیے ون ونڈو حل فراہم کرنے کے لیے حال ہی میں تشکیل دی گئی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بارے میں بھی بتایا۔

وزیراعظم نے صدر آئی ایس ڈی بی کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔ شہبازشریف اور اسلامی ترقیاتی بینک کے سربراہ ڈاکٹر محمد الجاسر میں غیررسمی دلچسپ گفتگو ہوئی ڈاکٹرمحمدالجاسر وزیراعظم کو خاص طورپر الوداع کرنے کے لئے بیرونی راہداری تک آئے.

وزیر اعظم نے کہا کہ آپ نے میرا دِن خوش گوار بنادیا ہے. میں آپ کو بہترین میٹھے آم بھجواؤں گا. ڈاکٹر محمد الجاسر نے کہا کہ ہم سب سے زیادہ وہی کھاتے ہیں ہم اِن کے بغیر نہیں رہ سکتے ، ڈاکٹر محمدالجاسر کے شگفتہ جملوں پر وزیراعظم سب بے ساختہ مسکر ادئیے۔ آپ یہ آم اگاتے رہیں اور بھجواتے رہیں، ڈاکٹر محمداالجاسر کے جملے پر وزیراعظم اور دیگر حاضرین نے قہقہے لگائے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور ایاز صادق کا رابطہ، عمران خان سے 2 روز میں ملاقات کا امکان

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کی بدولت پی ٹی...

بانی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر

لاہور :لاہور ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 9...

امریکی ڈاکٹرز نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا

نیویارک:حال ہی میں امریکا میں ہزاروں ڈاکٹروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب...

وزیراعظم کا فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم تیارکرنے والی ٹیم کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی...