Home Uncategorized انسٹاگرام پر ریلز کو بہتر بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف

انسٹاگرام پر ریلز کو بہتر بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف

Share
Share

کیلیفورنیا: انسٹاگرام پر ریلز کو بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی ریلز یا اسٹوریز میں اس وقت خود ٹائپ کر کے شاعری شامل کرنی پڑتی ہے، تاہم نئے فیچر کے ساتھ صارفین کو ایسی محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے آپ کو صرف اپنی ریل میں میوزک کلپ شامل کرنے کی ضرورت ہے اور پھر دھن کے آپشن کو منتخب کرنا ہوگا۔

آپ دیکھیں گے کہ گانے کے بول سکرین پر ظاہر ہوتے ہیں اور آپ فونٹ، رنگ اور متن کی پوزیشن کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں، اس میں آپ دھن کے مخصوص حصے کو بھی نمایاں کر سکتے ہیں جو آپ کے پیغام یا مزاج سے میل کھاتا ہے۔

انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے انسٹاگرام چینل پر نیا فیچر پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاعری کو شامل کرنے کے فیچر کو دنیا بھر میں پیش کر دیا گیا، خصوصی طور پر ریلز میں شاعری کو شامل کرنے کا فیچر ان افراد کیلئے اچھی خبر ہے جو ہر ریلز کے گانے میں خود سے اس کے بول لکھنے کے عادی تھے۔

پلیٹ فارم کے مطابق یہ نوٹ کیا گیا کہ کروڑوں صارفین گانوں پر شاعری مینوئل طریقے سے لکھتے تھے، جس وجہ سے ان کا وقت بھی ضائع ہوتا تھا، لیکن اب نئے فیچر کے تحت صارفین صرف ایک کلک پر ریلز میں مذکورہ گانے کی شاعری شامل کر سکیں گے۔

انسٹاگرام کے مطابق ریلز بناتے وقت جیسے ہی صارفین گانے کو شامل کرنے کے لیے میوزک کے آئیکون پر جائیں گے، وہاں آئیکون کو لیفٹ پر سوائپ کرنے کے بعد انہیں شاعری کو شامل کرنے کا آپشن نظر آئے گا۔

فوری طور پر مذکورہ فیچر اگرچہ تمام صارفین کو نظر نہیں آئے گا، تاہم آنے والے دنوں میں نئے فیچر تک تمام صارفین کو رسائی دی جائے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...