Home sticky post 2 ایران کا اسرائیل کی آئل ریفائنری پر بڑا میزائل حملہ، حیفہ کو بجلی کی فراہمی معطل

ایران کا اسرائیل کی آئل ریفائنری پر بڑا میزائل حملہ، حیفہ کو بجلی کی فراہمی معطل

Share
Share

تہران:ایران کی سب سے بڑی توانائی تنصیبات پارس گیس فیلڈ پر صیہونی حملے کے بعد جوابی کارروائی میں اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنری پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ شمالی شہر حیفا میں واقع آئل ریفائنری کو ایرانی میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن کے مطابق حملے کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہوئی، تاہم زیادہ تر علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ نقصان معمولی نوعیت کا ہے اور کسی بڑے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان نہیں پہنچا۔
دوسری جانب ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے توانائی کے منصوبوں پر حملوں کا بھرپور جواب دے رہا ہے اور تہران کی جانب سے خطے بھر میں میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے انفراسٹرکچر پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو “زیرو ریسٹرینٹ” کے تحت بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

کویت کی آئل ریفائنری پر متعدد ڈرون حملے، آگ لگنے کے باعث کئی یونٹس بند

کویت سٹی:کویت کی مناء الاحمدی آئل ریفائنری پر متعدد ڈرون حملے کیے...

عید الفطر کے پیش نظر ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے پروازوں کی تعداد بڑھا دی

لاہور:عید الفطر کے پیش نظر پیاروں کو انکی منزل مقصود پر پہنچانے...

ایران جنگ میں امریکا کو بڑا دھچکا، 16 طیارے تباہ ہونے کا چونکا دینے والا انکشاف

واشنگٹن:امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران...