Home Uncategorized عوام کے حقوق کی خلاف ورزی پر بغیر کسی تحفظات کے ردعمل ظاہر کریں گے،ایرانی وزیر دفاع

عوام کے حقوق کی خلاف ورزی پر بغیر کسی تحفظات کے ردعمل ظاہر کریں گے،ایرانی وزیر دفاع

Share
Share

تہران: ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی واضح کیا ہے کہ عوام کے حقوق کی خلاف ورزی پر بغیر کسی تحفظات کے ردعمل ظاہر کریں گے۔ ایران اپنے قومی مفادات اور عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی مفادات کے دفاع کیلئے کسی کوبھی اپنی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے ، ایران اپنے شہدا کا بدلہ لینے تک سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کے دفاع کی مضبوطی اور بغیر کسی پابندی کے کام کرتے ہیں، ایران عالمی سطح پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے، عوام کے حقوق کی خلاف ورزی پر بغیر کسی تحفظات کے ردعمل ظاہر کریں گے۔

ایرانی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنی سرحدوں پر دہشتگردانہ کارروائیوں کو برداشت نہیں کرے گا، پڑوسی ممالک کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...