Home Uncategorized اسرائیل نے شام کو بھی نشانے پر لے لیا، فضائی حملے، 11 جاں بحق

اسرائیل نے شام کو بھی نشانے پر لے لیا، فضائی حملے، 11 جاں بحق

Share
Share

دمشق: اسرائیل نے غزہ اور لبنان کے بعد شام میں بھی فضائی حملے کیے جس میں 11 فوجی جاں بحق ہوگئے ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے جنوبی علاقے میں اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں سے فضائی حملے میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور اسلحہ ڈپو سمیت فضائی دفاعی ریڈار کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔

اسرائیلی فوج نے اس جارحیت کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں کی جانب راکٹ داغا گیا تھا جس کے جواب میں فضائی حملے کیے۔

فضائی حملوں کے باعث شام کے دارالحکومت دمشق اور جنگ سے سب زیادہ متاثرہ شہر حلب کے دو اہم ہوائی اڈوں کے فلائٹ آپریشنل کو معطل کرنا پڑا تھا۔

اسرائیلی فوج کے حملے میں شام کے 11 فوجی ہلاک ہوئے جن میں 4 افسران بھی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...