Home Uncategorized اسرائیل کوغزہ پر زمینی حملے میں مزاحمت کاسامنا 11، فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

اسرائیل کوغزہ پر زمینی حملے میں مزاحمت کاسامنا 11، فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

Share
Share

غزہ : اسرائیل کوغزہ پر زمینی حملے میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ اسرائیلی فوج نے 11 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔7 اکتوبر سے اب تک حماس کی جوابی کارروائی میں 13 سو اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کو اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیلی فوجیوں پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ قبول کیا ہے۔

دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

سعودی عرب جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی قرار دیا ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے کے لیے عالمی برادری اسرائیل پر دباوٴ ڈالنے میں ناکام رہی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...