Home تازہ ترین اسرائیل روز اول سے پاکستان کا دشمن بھارت نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا،مولانا فضل الرحمان

اسرائیل روز اول سے پاکستان کا دشمن بھارت نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا،مولانا فضل الرحمان

Share
Share

کوئٹہ :جمعیت علماء پاکستان کے قائد مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل روز اول سے پاکستان کا دشمن ہے بھارت نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا۔اگر حکمران اجازت دے تو اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

کوئٹہ میں دفاع پاکستان ،غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جہاں جمعیت علماء اسلام کا قافلہ گیا وہاں عوام کا سمندر امڈ آیا۔ جمعیت علماء اسلام نے امت مسلمہ کی آواز بلند کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب غزہ پر حملہ ہوا تو مودی نے اسرائیل کی حمایت کی۔اسرائیل روز اول سے پاکستان کا دشمن ہے بھارت نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا۔

جے یوآئی ( ف) کے سربراہ کاکہناتھاکہ پاکستان نے اہل غزہ کا بدلہ لے لیا۔ ہمارے حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہے تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے پورے ملک میں اپنا موقف منوایا، اہل غزہ کسی صورت تنہا نہیں ہے۔ اگر حکمران اجازت دے تو اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

انہوں نےمزیدکہا کہ پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگا دیا گیا مودی کا باپ بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا اس نے طاقت کے زور پر تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مودی کا جو حال کیا سب کے سامنے ہے۔اسرائیل نے غزہ کے بچوں،خواتین کو نشانہ بنایا۔

سربراہ جے یوآئی نے واضح کیا کہ بلوچستان کے وسائل کے مالک یہاں کے عوام ہیں۔کوئی کسی کے وسائل پر قبضہ نہیں کرسکتا۔

Share
Related Articles

صدرٹرمپ کا بڑا فیصلہ،ایپل کمپنی کو بھارت میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا

واشنگٹن:مودی سرکار کے جنگی جنون نے بھارتی معیشت کو داؤ پر لگا...

معرکہ حق،حکومت کا کل قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور...

پی پی پی خیبرپختونخوا نے کوہستان میگا کرپشن کے خلاف نیب میں درخواست دائر کردی

پشاور:پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے کوہستان میں میگا کرپشن کے خلاف قومی...