Home Uncategorized اسرائیل کی حماس کو طویل مدتی جنگ بندی کی پیشکش

اسرائیل کی حماس کو طویل مدتی جنگ بندی کی پیشکش

Share
Share

یروشلم:اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی رہنماؤں کی رہائی اور طویل مدتی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے غزہ میں یرغمال بنائے گئے 30 سے 40 اسرائیلیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا دورانیہ ایک ہفتے سے ایک ماہ تک ہوسکتا ہے، جبکہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فورسز کا عارضی انخلا بھی پیشکش میں شامل ہے۔

دوسری جانب حماس نے یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کی بات چیت سے متعلق بیان میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن رُکنے تک یرغمالیوں کی رہائی پر بات نہیں ہوگی۔

حماس نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت مکمل ختم ہونے تک مذاکرات نہ کرنا فلسطین کا قومی فیصلہ ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام نے لبنانی سرحد سے اسرائیل پر حملہ کیا۔

القسام بریگیڈ کے مطابق اسرائیلی بستی افیفیم کو لبنان سے میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا، حملےمیں کئی اسرائیلی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...